8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:21
کراچی :فائرنگ ،آٹھ افراد قتل
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے وقعات میں دو بھائیوں سمیت آٹھ افراد قتل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر سیون اے میں موٹرسائیکل مکینک کے دکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے وقاص اور طلحہ نامی دو بھائی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ گھنٹے بعد تینوں زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کورنگی اور لیاقت آباد میں بھی فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ نیپا پل پر ایک خاتون فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔