تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:37

افغانستان کی مالی امداد کیلئے ٹوکیو کانفرنس شروع

آج نیوز - افغانستان کی مالی امداد کیلئے ٹوکیو کانفرنس کا آغاز ہوگیا، پاکستان اور امریکا سمیت ستر سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں، پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کہتی ہیں عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ افغانستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے باہر شدت پسندوں کے ٹھکانے تک دنیا محفوظ نہیں ہو سکتی۔ انٹرنیشنل ڈونرز کا کہنا ہے کہ افغانستان کو تعمیر و ترقی کے لئے آئندہ چار سال میں سولہ ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈونرز کو دوہزار پندرہ تک افغانستان کی مدد کے لئے سولہ ارب ڈالرز کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ جاپان نے افغانستان کی امداد کے لئے دو ہزار سولہ تک تین ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔ جاپانی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے ذریعے افغانستان کے لئے ہر سال چار ارب ڈالرز جمع کئے جاسکتے ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کاکہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ خطے میں امن کے لیے معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ ٹوکیو کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور ان کی امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن کی مختصر سی ملاقات بھی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.