تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:53

نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ

آج نیوز - دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لانگ مارچ آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گا اور نو جولائی کو پارلیمینٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف احتجاج کسی سیاسی مقصد کے تحت نہیں بلکہ یہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے مگر حکمران چپ کا روزہ رکھے بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی نام نہاد جنگ کا حصہ بننے سے پاکستان اندرونی اور بیرونی بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ جولائی کو لاہور سے شروع ہونے والا کارواں جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا نو جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں مرکزی قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔ لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ کوئٹہ سے شروع ہو گا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.