تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:30

جیکی چن بچوں کی اسمگلنگ کیخلاف میدان میں آگئے

آج نیوز - ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف میدان میں نکل آئے۔ اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے میانمار میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے جیکی چن کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ جیکی چن میانمار میں بچوں کی اسمگلنگ کے بارے میں تین روزہ آگاہی مہم کا آغاز کریں گے۔ جیکی چن نے میانمار میں اس تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں اسمگلنگ کے دوران بازیاب کرائے گئے بچوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کیمپ میں پانچ سے اٹھارہ سال کی عمر تک کے بچے اور نوجوان موجود ہیں۔ جنہوں نے خوش دلی سے ایکشن ہیرو کا استقبال کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں بارہ لاکھ بچوں کو اغو کر کے دوسرے ملکوں میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ ان بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر برے سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس اہم مسئلے پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں اگاہی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.