8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:46
یوکرائن: بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد، 14 ہوگئی
آج نیوز - یوکرائن میں مسافر بس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہو گئی جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کے مطابق بس میں سوار مسافر آرتھوڈوکس فرقے کے ایک قدیم گرجا گھر کی زیارت کے لئے جارہے تھے۔ پہاڑی علاقے میں موڑ کاٹتے ہوئے بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور پچیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق روس سے ہے۔