تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:51

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 7 فیصد سے زائد اضافہ

آج نیوز - رواں ہفتے مہنگائی کی شرح سات فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، ٹماٹر اور پیاز سمیت روز مرہ استعمال کی اکیس اشیا کے دام بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق پانچ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں سات اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا، تاہم گذشتہ ہفتے کی نسبت دو اعشاریہ سات تین فیصد کمی ہوئی، قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیاء میں سے اکیس کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ میں کمی اور اٹھارہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتے ٹماٹر چار روپے،، زندہ مرغی تین روپے اور پیاز دو روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جبکہ آلو،، گڑ،، سگریٹ،، انڈو اور خورنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم قدرتی گیس،، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.