تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:7

دہشتگرد پاکستان کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ہلیری

آج نیوز - امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں کہ دہشتگرد افغانستان میں کارروائیوں کیلئے پاکستان کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ ٹوکیو میں افغانستان کے بارے میں ڈونرز کانفرنس کے موقع پر وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاک امریکا تعلقات معمول پر لانے کا موقع ملا ہے۔ اب دونوں ممالک اہم معاملات پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم مسئلہ افغانستان کا ہے۔ دہشتگرد افغانستان میں عدم استحکام کیلئے پاکستان کو بیس کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے جاپانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کانفرنس میں امدادی ممالک نے افغانستان کو سولہ ارب ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کئے ہیں۔ ہیلری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اہم جنگ لڑرہا ہے، افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیا جائیگا۔ افغانستان کیلئے طویل المدتی اقتصادی پیکج کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے پاکستان کی مدد حاصل کر رہیہیں۔ افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد بھی تعاون جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.