8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:55
او پی ڈی اور ان ڈورز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
آج نیوز - سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اور ان ڈورز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بیسویں روز بھی جاری ہے۔ عدالت نے پیر سے ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آج جنرل کونسل کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی اور ان ڈورز کی بندش کو بیس روز گزر چکے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ نے وائی ڈی اے کو پیر کے روز سے ہڑتال مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ آج جنرل کونسل کے اجلاس میں ہڑتال ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اسپتالوں کے او پی ڈی اور ان ڈورز میں کام نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریض اور ان کے لواحقین بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور فوجی ڈاکٹرز مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں لیکن تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دشواریاں کا سامنا ہے۔