تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:27

پاکستان جونیئر ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے، کپتان بابر اعظم

آج نیوز - قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کو جونیئر ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت کر کے میگا ایونٹ اپنے نام کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے ورلڈ کپ کے لئے منتخب کی جانیوالی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹ آرم لیگ اسپنر ظفر گوہر کی شمولیت سے اسکواڈ مضبوط ہوا ہے، اب کیمپ میں خامیوں پر قابو پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میزبان آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے میں مددملے گی۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایشیاء کپ کا مشترکہ فاتح ہونے سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور میگا ایونٹ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.