تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:43

ومبلڈن ٹینس: فیڈرر اور مرے آج فائنل میں مدمقابل

آج نیوز - ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ریکارڈ سولہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونرفیڈررنے سیمی فائنل میں عالمی نمبرایک نوواک ڈوکووچ اورمرے نے جوولفریڈ سونگا کوشکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فیڈرر ٹورنامنٹ جیت کر نہ صرف پیٹ سیمپراس کا سات مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں بلکہ عالمی رینکنگ میں ڈوکووچ سے پہلی پوزیشن بھی چھین سکتے ہیں۔ مرے چوہتر سال بعد ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.