تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:59

کراچی اسٹاک میں اس ہفتے زبردست تیزی رہی

آج نیوز - کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو پوائنٹس بڑھ گیا، کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں۔ امریکہ کی جانب سے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر پاکستان سے معذرت اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے باعث پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کا کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر دیکھا گیا۔ ساتھ ہی ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری،افراط ذر میں کمی اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافے کے اعدادو شمار پر مارکیٹ میں مخصوص اسٹاکس میں ایکٹیوٹی دیکھی گئی۔ اس ہفتے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی کاروباری میں دلچسپی رہی ، جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو نو پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار تین سو دس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں تینتیس فیصد اضافہ ہوا اور یہ نو کروڑ انیس لاکھ شیئرز رہا۔ ساتھ ہی مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ سینتیس ارب چھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اڑتیس ارب اٹھائیس کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ اس ہفتے کنسٹرکشن مٹیریلز اور کیمیکل سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.