تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:16

پاکستان 226 رنز بناکر آؤٹ، سری لنکا کے 3 وکٹ پر 44 رنز

آج نیوز - سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں دوسوچھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا نے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر چوالیس رنزبنالئے ۔ پالیکلے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ٹیم میں دوتبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالرحمن اور اعزاز چیمہ کی جگہ عمرگل اورمحمد سمیع کوٹیم میں شامل کیا۔ قومی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پینتیس کے اسکور پر محمد حفیظ بائیس رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ اظہرعلی اور یونس خان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ توفیق عمر انتیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق اوراسد شفیق نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں پچیاسی رنز جوڑ کر ٹیم کومشکلات سے نکالا، لیکن یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک نہ چل سکی اورمصباح چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل انگلی کی انجری کے باعث دس کے انفرادی اسکورپر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے لیکن بعدمیں دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے اور چوبیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں دوسوچھبیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ اسد شفیق نے پچھتر رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے چھ بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔ تھیسارا پریرا نے چار اور رنگانا ہیراتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دو سو چھبیس رنز کے جواب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور چودہ رنز کے مجموعے پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ چندی مل تیرہ رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے جبکہ جنید خان نے سنگاکارا کو اسی اوور میں بولڈ کر دیا۔ سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان جے وردھنے نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اوپنر پراناویتانا کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا لیکن فاسٹ باؤلر محمد سمیع نے انہیں زیادہ دیر کریز پر کھڑے ہونے کا موقع نہ دیا۔ جے وردھنے بارہ رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سری لنکا پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر چوالیس رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے دو اور محمد سمیع نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.