تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:53

باجوڑ :افغانستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کا حملہ ،دو ہلاک

آج نیوز - باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے ماموند میں افغانستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کا حملہ، جھڑپ میں دوعسکریت پسند ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ماموند قومی لشکرکے رضاکارعلاقے میں گشت کررہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے صوبہ کنڑ کیجانب سے ان پر حملہ کردیا ،حملے کے دوران سرحد پار سے آنیوالے عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ماموند قومی لشکر اور سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کوناکام بنا دیا۔ فورسز اورامن لشکرکی جوابی کارروائی میں دوعسکریت پسند ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں پرسیکورٹی سخت کرکے گشت اورچیکنگ کا سلسلہ بڑھادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.