تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:14

مالی سال کا آغاز :اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

آج نیوز - مالی سال کے آغاز پر ہی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جولائی کے پہلے ہفتے میں کیلے کی قیمت بیس فیصد اور سیب کی قیمت پانچ فیصد بڑھ گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں مجموعی طور پر اکتیس اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ، بارہ میں کمی اور آٹھ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس دوران پھلوں، گندم دالوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اوسطا تین فیصد اور مصالحہ جات کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ تین فیصد ہی کمی انڈے، سبزیوں ، پکے ہوئے کھانوں اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.