8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:46
امریکا :متعددریاستیں گرمی کی لپیٹ میں ،تیس ہلاک
آج نیوز - امریکا کی تیس ریاستیں بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے تیس افراد ہلاک ہوگئے۔ نیویارک میں درجہ حرارت انتالیس ڈگری تک جاپہنچا ہے جبکہ واشنگٹن میں پینتیس ڈگری رہا۔ گرمی سے دس افراد صرف شکاگو میں ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔ گرمی کے باعث شہریوں نے سڑک کنارے لگے پھواروں اور ساحلوں کا رخ کرلیا۔ نواحی علاقوں میں برف کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔