تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:50

قومی شطرنج چمپیئن:محمو لودھی اور زنوبیہ واصف کے نام

آج نیوز - محمود احمد لودھی نے مسلسل ساتویں مرتبہ قومی شطرنج چیمپیئن شپ جیت لی، خواتین ٹائٹل زنوبیہ واصف کے نام رہا، سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے قومی شطرنج ایونٹ کے آخری راونڈ میں دفاعی چیمپیئن محمود لودھی کو سندھ کے نیشنل ماسٹرحسین احمد کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا تاہم پوری چیمپیئن شپ میں ہو چھائے رہے گجرانوالہ کے محمود لودھی نے مہارت سے چالیں چلیں اور ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے پاس برقرار رکھا۔ لودھی نے گیارہ راونڈ میں دس پوائنٹس بنائے۔ انوار قریشی ساڑھے آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹگری میں سندھ کی زنوبیہ واصف نے پنجاب کی مہک زاہد کو شکست دے کر ایک بار پھر پاکستان کی چیمپیئن بنیں۔ چیمپیئن شپ میں پانچ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شاطروں محمود لودھی، انوار قریشی، قوار احمد، حسیب احمد اور آصف الرحمن نے ترکی میں رواں سال ہونے والے اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.