تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:6

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ :ذوالقرنین حیدر ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں شامل

آج نیوز - پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور میں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے فہرست انہیں دے دی ہے اور اس میں ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا نام بھی شامل ہے اور وہ گیارہ جولائی کی ڈیڈ لائن سے پہلے فہرست کی منظوری دے دیں گے۔ چیئرمین نے بتایا کہ قومی جونئیر ٹیم کے بلے باز سمیع اسلم کو جونئیر ورلڈکپ کے بعد گروم کرنے کے لئے پاکستان اے ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا اور مناسب موقعے پر اسے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ تیس جون کو معاہدہ ختم ہونے پر فارغ کئے جانیوالے بورڈ ملازمین کے بارے میں انہیں پریذینٹیشن دی گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے ان ملازمین کے انٹرویوز کریں گے۔ کوالیفائیڈ ملازمین کے معاہدوں میں توسیع کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.