تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:54

ملتان :حلقہ ایک سو اکیاون پر عبدالقادر گیلانی سمیت دس امیدواروں میں مقابلہ

آج نیوز - ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست ایک سو اکیاون کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار شوکت حیات بوسن سمیت دس امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے لیکن عوام آدمی حسب معمول سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے ایک سو اکیاون میں ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی، آزاد امیدوار شوکت حیات بوسن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ سابق وزیراعظم اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے اٹھ جولائی کو اپنے آبائی شہر پہنچ رہے ہیں۔شوکت بوسن کو مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل ہے مگر حلقے کے عوام سیاستدانوں کی کارکردگی سے خوش نہیں دکھائی دیتے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں کامیابی کے ذریعے پیپلزپارٹی اپنی خامیوں کو چھپانے کی پوری کوشش کرے گی جبکہ نون لیگ کی فتح آئندہ انتخابات میں اس کی ساکھ کو بہتر بنانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک اسحاق بچہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کو بھی حکمران جماعت کی اہم کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔اس حلقے سے منتخب ہونیوالا امیدوار وزارت عظمٰی تک جا پہنچا لیکن عوامی مسائل میں کوئی کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لوگ سیاسی نظام سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.