تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:10

آئین کو بنانے والی پارلیمان ہے ،گیلانی

آج نیوز - سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کہتے ہیں کہ آئین سپریم ہے،لیکن آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی دفاع پاکستان کونسل کے کہنے پر بند کی گئی تھی اور نہ ہی ان کے کہنے پر کھولی گئی ہے۔لاہور سے ٹرین کے ذریعے خانیوال روانگی سے قبل یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آج کہتے ہیں کہ آئین سپریم ہے،لیکن اس کو بنانے والے بھی عوامی نمائندے ہوتے ہیں کیا اس وقت آئین نہیں تھا جب ججز نظر بند تھے۔ انہوں نے کہا کہ تہتر کے آئین کو پیپلز پارٹی نے بحال کیا۔ آئین میں توہین عدالت کا کوئی قانون واضح نہیں ہے،اگر پارلیمنٹ اس میں کوئی بہتری لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی،سینٹ میں پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل ہے ،اگر کسی پارٹی کو اکثریت مل بھی گئی تو وہ صرف قومی اسمبلی تک ہی محدود ہوگی۔سابق وزیراعظم اور ان کے وفد کیلئے ریلوے کے دو سیلون بک کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.