تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:42

کراچی :گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تین افراد سپر د خاک

آج نیوز - کراچی میں گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے انٹیلی جنس بیورو کے آفیسرقمر رضا اور دیگر تین افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔آئی بی کے انسپکٹر قمر رضا کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی ،جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز سرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے حافظ حمزہ،سعداور وقاص کی نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر سرجانی ٹاوٴن میں ادا کی گئی،مقتولین کے ورثاء میتوں کے ہمراہ گورنر ہاوٴس جانا چاہتے تھے تاہم ڈی آئی جی ویسٹ کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پرتینوں میتوں کو سرجانی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.