تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:58

عامر خان کی دھوم تھری کی شوٹنگ شروع نہ ہوسکی

آج نیوز - عامر خان کی فلم دھوم تھری کی شوٹنگ تاحال شروع نہیں ہوسکی ۔پروڈیوسر نے دھوم تھری کی شوٹنگ کی تاریخ انتیس جون مقرر کی تھی لیکن عامر خان کے ہیئر اسٹائل کے باعث شوٹنگ مقررہ تاریخ پر شروع نہ ہوسکی۔اب فلم کی شوٹنگ کیلئے نئی تاریخ سات جولائی مقر ر کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ پہلے بھی اس فلم کی شوٹنگ کا کام ہمیشہ مخمصے کا شکار ہی رہا ہے کیونکہ کبھی اس کی راہ میں عامر خان کا شو مسئلہ بنا تو کبھی ان کی فلم تلاش نے رکاوٹ پیدا کی لیکن اب نئی مقررہ تاریخ پر اس کی شوٹنگ ہوپاتی ہے یا نہیں ،یہ تو مقررہ وقت پر ہی پتہ لگے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.