9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:55
انڈین ائیر لائنز کے طیارے کی نوابشاہ میں ہنگامی لینڈنگ
آج نیوز - انڈین ائیر لائنز کے طیارے نے نوابشاہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار ہیں، طیارے نے فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈین ائیر لائنز کا طیارہ دبئی سے نئی دلی معمول کی پرواز پر تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث اسے ہنگامی طور پاکستان کے شہرنوابشاہ میں لینڈنگ کروایا گیا۔ طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار ہیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق وسائل کی کمی کے باوجود ائیر پورٹ پر موجود انجینئرز طیارے کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔