تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:11

عدالتی حکم پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے کام شروع کردیا

آج نیوز - عدالتی حکم کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈورز اور آؤٹ ڈورز میں کام شروع کر دیا جس سے مریضوں سے سکھ کا سانس لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے وائی ڈی اے کو پیر سے ہڑتال مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل صرف ایمرجنسی میں کام جاری تھا،اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کے روز لاہور میں ہوا،جس میں عدالتی حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کل سے ان ڈورز اور آؤٹ ڈورز میں کام شروع کر دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عدالت حکومت سے بھی ان کے سروس اسٹرکچر کے معاملے کو حل کرائے۔ ینگ ڈاکٹرز نے آج سے تمام سرکاری اسپتالوں کے ان ڈورز اور آؤٹ ڈورز میں کام شروع کر دیا ہے جس کے بعد ہڑتالی ڈاکٹرز کی جگہ فرائض انجام دینے والے پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی واپسی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.