9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:43
گیاری سیکٹر: جوانوں کو نکالنے کیلئے آپریشن کو 3 ماہ مکمل
آج نیوز - گیاری سیکٹرمیں گلیشیائی ملبے میں دبے جوانوں کونکالنے کیلئے سرچ آپریشن کوتین ماہ مکمل ہوگئے،ریسکیوٹیموں نے تینتیس جوانوں کے جسد خاکی نکال لئے جبکہ ایک سوچھ لاپتہ جوانوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ گیاری سیکٹرمیں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹرمیں گلیشئیرسرکنے کے باعث گلیشیائی ملبے میں دب کر لاپتہ ہونے والے فوجی جوانوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کوتین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ پاک فوج اپنی بھرپورصلاحیتوں کے ساتھہ دن رات جوانوں کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ گیاری میں گلیشیائی ملبے سے اتوارکے روزمذید دوجوانوں کے جسد خاکی نکالے گئے،جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران نکالے گئے جوانوں کی تعداد تینتیس ہوگئی۔ دوسری جانب گزشتہ روزملنے والے سپاہی فضل عباس کے جسد خاکی کوآبائی گاؤں چھورکاہ شگرمیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔