9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:0
افغانستان: بم دھماکے و جھڑپ، 7 نیٹو فوجیوں سمیت 39 ہلاک
آج نیوز - مشرقی افغانستان میں بم دھماکوں اور جھڑپ میں سات اتحادی فوجیوں سمیت انتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کے مطابق مشرقی افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنا کر بم دھماکا کیا گیا جس میں سات اتحادی فوجی مارے گئے۔ نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت اور شہریت کے بارے میں نہیں بتایا۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان میں ہی سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں انتیس افغان شہری مارے گئے۔ زخمیوں کی مدد کے لئے ٹریکٹر ٹرالی پر پہنچنے والے افراد کو بھی یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ موسیٰ قلعہ کے علاقے میں مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں افغان پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔