تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:32

روس: شدید بارشیں و سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 170 سے تجاوز

آج نیوز - روس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاک ہونے ولوں کی تعداد ایک سو ستر سے تجاوز کرگئی۔ پانی کا ریلا اپنے ساتھ ہزاروں مکانوں کو بہا لے گیا۔ روس کے متعدد علاقے ان دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریاوٴں میں بپھرے ہوئے پانی کے ریلے اپنے ساتھ پْلوں کو بھی بہا لے گئے ہیں۔ دریاوٴں کے کنارے آباد افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کے ریلے پانچ ہزار سے زائد مکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ نے الگ تباہی مچارکھی ہے۔ بجلی، مواصلات اور ٹریفک اک نظام تباہ ہوچکاہے۔ اب تک مختلف حادثات و اواقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکہتر ہوچکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارکن سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر م،نتقل کررہے ہیں۔ متاثرین کو سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.