9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:37
پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے بند
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے لوڈمینجمنٹ پلان کے مطابق پیر کی صبح سے جمعرات تک لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور شیخوپورہ میں سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ان ریجنز میں گیس کی سپلائی جمعرات کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو منزل پر پہنچنے کے لئے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔