تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:41

اسلام آباد میں بم حملوں کاخدشہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

آج نیوز - وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں خودکش یا ریمورٹ کنٹرول بم حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں خودکش یا ریموٹ کنٹرول بم حملے کے خدشے کے پیش نظرہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مشیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ حساس مقامات پر پٹرولنگ بڑھائی جائے اور کڑی نگرانی کی جائے۔ وفاقی دارلحکومت میں مشتبہ افراد پرکڑی نظررکھی جائے ۔ پولیس رینجرزاورایف سی کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.