تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:58

دریائے غذر میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی مکانات زیرآب

آج نیوز - گلگت بلتستان کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے سے زمینی کٹاؤ شروع ہوگیا ہے۔ دریائے غذر میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث کئی مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ گاؤں مشکو اور سوسوت میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ گلگت چترال روڈ کو ملانے والا سوسوت پل پانی میں بہہ چکا ہے جس کے باعث آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں بجلی عارضی طور پر منقطع کردی گئی ہے۔ دریا ہنزہ، دریا گلگت اور اسکردو کے قریب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ سیلابی پانی کے باعث نشیبی علاقوں کے عوام نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.