9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:14
بارشوں کے بعد ڈیم اور بیراجوں میں پانی کی سطح بلند
آج نیوز - مون سون بارشوں کے بعد ڈیم اور بیراجوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو تیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمددو لاکھ پینتالیس ہزار دو سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی سطح ترانوے ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ ترپن ہزار نو سو اسی کیوسک اور اخراج دو لاکھ پینتالیس ہزار چھ سو اسی کیوسک ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح چھ سو سینتالیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ چوبیس ہزار دو سو پینتالیس کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چھیانوے ہزارچار سو پینتالیس کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم پر پانی کی سطح گیارہ سو اٹھائیس فٹ ہے۔ ہیڈ پنج ند پر پانی کی سطح نو ہزاردو کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ باون ہزار سات سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو چھیاسی کیوسک ہے۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد ترانوے ہزار دو سو پانچ کیوسک اور اخراج سینتیس ہزارایک سو تیس کیوسک ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج ستائیس ہزار نو سو پانچ کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔