9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:30
راجر فیڈرر نے ساتویں بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیت لیا
آج نیوز - چھہتر سال بعد ومبلڈن جیتنے کا برطانیہ کا خواب ادھورا رہ گیا، سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دے کر ساتویں بارومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فیڈرر نے امریکہ کے پیٹ سمپراس کا سات وملبڈن جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ لندن میں کھیلے جانے والے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے پہلے سیٹ میں حاصل کی۔ لیکن عالمی نمبرتین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فائیٹ بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں بھرپور مزاحمت کی اور مقابلہ سات پانچ سے جیت لیا۔ اس کے بعد سوئس اسٹار نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلش پلیئر کو مسلسل دو سیٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اینڈی مرے کے خلاف راجر فیڈرر کی کامیابی کا اسکور سات پانچ، چھ تین اور چھ چار رہا۔ فیڈرر نے ٹورنامنٹ جیت کر نہ صرف پیٹ سیمپراس کا سات مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ اب وہ ڈوکووچ کی جگہ عالمی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پرآگئے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لیے برطانوی شاہی خاندان کے افراد اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت اعلی حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ مشہور فٹبالرڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ بھی میچ دیکھنے آئیں۔