9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:20
دنیا بھر کے سینما گھروں پر اسپائڈر مین کا راج
آج نیوز - دنیا بھر کے سینما گھروں پرراج ہے اسپائڈر مین کا۔ دی امیزنگ اسپائیڈر مین نے امریکی فلم بینوں کو بنادیا ہے دیوانہ اور انہوں نے اڑادیئے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر صرف ویک اینڈ پر۔ امریکی مارکیٹ میں فلم کی کل چھ روز کی آمدنی ہوگئی ہے چودہ کروڑ ڈالر۔ بھارت میں تو فلم نے توڑ دیئے کامیابی کے کل ریکارڈ۔ اسپائڈر مین نے دنیا بھر کے فلم بینوں کی جیب پر ڈالا ہے چونتیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کا ڈاکہ۔صرف یہ نہیں بلکہ اسپائڈر مین نے شرارتی ٹیڈی بیئر کی حکمرانی بھی کردی ختم اور فلم ٹیڈ بتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ آگئی ہے دوسرے نمبر پر۔ یعنی چلبلی شرارتیں بھی ٹیڈی بیئر کو نہ بچا پائیں۔