9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:35
عبدالستار ایدھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
آج نیوز - معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث طبی معائنے کے لئے ایس آئی یو ٹی لے جایا گیا۔ گذشتہ روز تربت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستارایدھی کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ہی کلینک میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے مطابق عبدلستار ایدھی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے، کوئی خطرے کی بات نہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔