تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

حسین حقانی کاسپریم کورٹ کے روبرو پیش ہونے سے انکار

آج نیوز - حسین حقانی نے میمو کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہونے سے ایک مرتبہ پھر انکار کر دیا، حقانی نے کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات اور جواب سپریم کورٹ میں داخل کرا دیئے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ میمو کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دی جائے۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اعتراضات عاصمہ جہانگیر جبکہ جواب زاہد بخاری ایڈووکیٹ کے تحریر کردہ ہیں۔ حسین حقانی نے جواب میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات اور طبی وجوہات کے باعث پاکستان نہیں آ سکتے، بیان ریکارڈ کروانے کے لیے ویڈیو لنک پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میمو کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ کمیشن کا کام صرف انکوائری تھا لیکن وہ ان پر مقدمہ چلاتا رہا، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع بھی نہیں ملا۔ حسین حقانی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ منصور اعجاز کا مئوقف سنا گیا مگر انہیں محروم رکھا گیا، وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں رکھتے، لیکن کمیشن نے پاکستان سے ان کی وفاداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو بارہ جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.