تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:45

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہورہے ہیں

آج نیوز - سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہو رہے ہیں۔ توہین عدالت قانون میں ترمیم کا بل اور سابق وزیراعظم گیلانی کے اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کا آرڈیننس بھی قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو توہین عدالت سے مستثنٰی قرار دینے کا حکومتی بل ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے، چھبیس اپریل سے انیس جون کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے کا آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا تاہم دوہری شہریت رکھنے والوں کے رکن پارلیمنٹ بننے پر پابندی ختم کرنے کا ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا، اس حوالے سے حکومت کو اتحادیوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی پر اپوزیشن احتجاج کے خلاف حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، ایوان بالا سینٹ کا اجلاس بھی ایج شام ہوگا، سینٹ کا یہ تراسیواں اجلاس ہو گا جس کی صدارت چیئرمین نیر حسین بخاری کریں گے، اجلاس میں پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا جبکہ توہین عدالت ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.