9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:17
سپریم کورٹ :بازیاب چار افراد عدالت میں پیش
آج نیوز - سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بازیاب ہونے والے چار افراد میں سے ایک عدالت پیش کر دیا گیا۔بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کی، کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے حافظ سعید الرحمٰن کا کیس لاپتہ افراد کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا،عدالت نے چیف سیکٹری بلوچستان کو پولیس اورتمام حساس اداروں کے ساتھہ ملکر لاپتہ افراد کی بازیابی ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایف سی حکام کو لاپتہ عبدالمالک کو کل عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم بھی دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق نتائج سامنے آنے چاہیے لوگوں کو لاپتہ کرنے میں ایف سی اور ایجنسیاں ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر بیٹھے لاپتہ افراد کے ورثا کو کیا جواب دیا جائے، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گی۔