9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:33
گجرات:سیکورٹی کیمپ پر حملہ ،سات اہلکار شہید
آج نیوز - گجرات میں دریائے چناب پرسیکورٹی کیمپ پرنامعلوم افراد کے حملہ میں سات سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے، مشیرداخلہ رحمان ملک نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ضلع کے بارڈرسیل کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دریائے چناب کے قریب سیکورٹی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ،حملہ آورایک گاڑی اورموٹرسائیکل پرسوارتھے۔ حملے میں ایک پولیس اہکار سمیت سات سیکورٹی اہلکارشہید ہوگئے۔ حملے میں زخمی ہونیوالے سیکورٹی اہلکار کو سی ایم ایچ گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی کیمپ ڈیڑھ ماہ قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونیوالے میجر کی تلاش کیلئے لگایا گیا تھا۔ دوسری جانب مشیر داخلہ رحمان ملک کی گجرات میں سیکورٹی فورسزکے کیمپ پرحملے کی شدید مذمت کی اور ڈی پی اوگجرات اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔