تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:22

بجلی منصوبہ ،فرانس پاکستان کو قرض مہیا کریگا

آج نیوز - فرانس پاکستان کو جاگران ٹو پن بجلی منصوبے کے لئے نو ارب روپے قرضہ دے گا، منصوبے سے مظفرآباد کی بارہ لاکھ آبادی کے لئے اڑتالیس میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ نرم شرائط کے قرضے کی فراہمی کے لئے وزارت اقتصادی امور اور فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، آزاد کشمیر میں جاگران ٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دوہزار پندرہ میں مکمل ہوگا، توانائی منصوبے سے اڑتالیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ جس سے مظفرآباد اور ارد گرد کی بارہ لاکھ آبادی مستفید ہو گی، فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی جاگران ٹو کے علاوہ مالاکنڈ میں بائیس میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے اور منڈا ڈیم کے ڈیزائن سمیت توانائی کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر اکیس کروڑ تیس لاکھ یورو فراہم کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.