9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:38
سندھ اوپن گالف چیمپیئن محسن افضال نے جیت لی
آج نیوز - حیدرآباد کے محسن افضال نے دوسو آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چودہویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ جیت لی ۔عربین سی کنٹری کلب کراچی میں ہونے والے تین روزہ مقابلوں میں حیدرآباد کے محسن افضال نے آخری روز بھی اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محسن افضال نے ایٹ انڈر پار کے ساتھ دوسو اٹھ پوائنٹس اسکور کیئے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہے جبکہ فیورٹ گالفرز اسلام آباد کے شبیراقبال تین پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور محمد نیر پانچ پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔ فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے اوردوئم پوزیشن حاصل کرنے والے کو ستانوے ہزار روپے دیئے گئے۔ سینئر کیٹگری میں غلام بنی نے ٹائٹل جیتا۔ مہمان خصوصی عارف علی خان عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔