تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:55

لندن:ومبلڈن میں فتح پر چیمپیئنز پارٹی کا انعقاد

آج نیوز - لندن کے پارک لین کے انٹرکونٹی نینٹل ہوٹل میں ہونیوالی ومبلڈن چیمپئینزپارٹی کے گیسٹ آف آنرتھے مینزسنگلزکے فاتح راجرفیڈرراورویمنزسنگلزچیمپئین کی سیرینا ولیمز۔ فیڈررنے برطانیہ کے اینڈی مر ے کوشکست دیکراپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل جیتا۔ اس کامیابی کے بعد فیڈررعالمی رینکنگ میں نوواک ڈوکووچ کی جگہ پہلے نمبرپرآگئے۔ سیرینا نے اگنسکا رڈوانسکا کوشکست دیکراپنا پانچواں ومبلڈن جبکہ کیرئیرکا چودہواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا۔ سیرینا اپنی بہن وینس کیساتھ ڈبلزایونٹ کی بھی فاتح رہیں۔ مینزڈبلزکا ٹائٹل جیتنے والے برطانیہ کے جوناتھن میریاورفریڈرک نیلسن بھی پارٹی میں موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.