تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:11

ٹورڈی فرانس :آٹھواں مرحلہ تھیبوت پینوٹ کے نام

آج نیوز - فرانس کے تھیبوت پینوٹ نے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا۔ پینوٹ ٹورڈی فرانس کا مرحلہ جیتنے والے سب سے کم عمرسائیکلسٹ ہیں۔ فرنچ سائیکلسٹ نے بیلفورٹ سے پورنٹروئی تک ایک سوستاون کلومیٹرکا فاصلہ تین گھنٹے چھپن منٹ دس سیکنڈزمیں طے کیا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے کیڈل ایونزدوسریاورفرانس کے ٹونی گیلوپن تیسرے نمبرپررہے۔ بریڈلیوگنزنے چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ریس لیڈرکی یلوجرسی برقراررکھی۔ وگنزکوکیڈل ایونزکیخلاف دس سیکنڈزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.