9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:59
سید نور کی پنجابی فلم شریکا کی عکس بندی تیزی سے جاری
آج نیوز - عیدالفطر سے پہلے نگارخانوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، لالی ووڈ کے معروف فلمساز سید نور کی پنجابی فلم شریکا کی عکس بندی تیزی سے جاری ہے۔ شریکا ہر دور کے معاشرے کا اہم مسئلہ ہے۔ فلم کی کہانی اور عکسبندی کو ایک مخصوص انداز دیا گیا ہے۔ اس فلم میں تینتیس کے قریب سٹارز اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم شریکا کے مصنف اور ہدایتکار سید نور ہیں جبکہ کاسٹ میں شان، صائمہ، مصطفٰی قریشی، بہار بیگم، افضال احمد اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی موسیقی طافو نے ترتیب دی ہے۔نگار خانوں کے ناسازگار حالات میں فلم پروڈکشن کا عمل جاری رہنا خوش آئند ہے، اب سینما مالکان کو چاہیئے کہ وہ پاکستانی فلموں کو بھی بھارتی فلموں کے مساوی اہمیت دیں۔