تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:15

خیبر پختونخوا :فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں اضافی ادائیگیوں کا سراغ

آج نیوز - آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ کے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گندم کی خریداری اور نقل و حمل کی مد میں چالیس کروڑ چھبیس لاکھ روپے اضافی ادائیگیوں کا سراغ لگایا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران خیبر پختونخواہ حکومت نے بلند نرخوں پر گندم کی خریداری کے باعث چھتیس کرور اڑتالیس لاکھ روپے اور نقل و حمل کے لئے تین کروڑ ستتر لاکھ روپے اضافی ادائیگیاں کیں۔ خیبر پختونخواہ فوڈ ڈپارٹمنٹ اور پاسکو کے درمیان معاہدے میں ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لئے اٹھائیس ہزار ایک سو اٹھارہ روپے فی ٹن قیمت مقرر کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس وقت تین لاکھ پچاسی ہزار ٹن گندم کی خریداری اٹھائیس ہزار ایک سو اٹھارہ روپے فی ٹن کے حساب سے کی گئی جبکہ خریداری کے وقت گندم کی مارکیٹ پرائس اٹھارہ ہزار چھ سو اڑتالیس روپے فی ٹن تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.