تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:32

پالیکیلے ٹیسٹ بارش کی نذر ہوگیا

آج نیوز - پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پالیکیلے میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ پالیکیلے میں جاری میچ کے تیسرے روز صبح سے ہی بادل برستے رہے اور گراوٴنڈ اسٹاف نے وکٹ اور آوٴٹ فیلڈ کو کور کئے رکھا اور بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ چائے کے وقفے کے بعد امپائرز نے گراوٴنڈ کا جائزہ لیکر دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سری لنکا نے میچ کے پہلے روزکھیل ختم ہونے تک پاکستان کے دو سو چھبیس رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر چوالیس رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے اب بھی ایک سوبیاسی رنزدرکارہیں۔ تھارنگا پراناویتانا تیرہ رنزکیساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ سری لنکا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.