تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:4

پختون ایکشن کمیٹی کے ممبر کی ٹارگٹ کلنگ پر شاہی سید کی مذمت

آج نیوز - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینٹرشاہی سید نے پختون ایکشن کمیٹی لویہ جرگہ کے ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ سینٹرشاہی سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد کھلے عام شہر میں گھوم رہے ہیں اور سیاسی کارکنوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ شاہی سید نے حکومت سے نصیب خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور واقعہ پر کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.