9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:52
بھارتی متبادل طیار ے کی نئی دہلی آمد
آج نیوز - بھارتی متبادل طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے مسافروں کو لے کر نئی دہلی پہنچ گیا، بھارتی انجینئرز خراب طیارے کو بھی مرمت کے بعد وطن واپس لے گئے ۔بھارتی ائیر لائن کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے ائیرانڈیا کا طیارہ نو سو چالیس جو دبئی سے نئی دلی جارہا تھا کہ اس کے انجن میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر طیارے کے کپتان نے نوابشاہ ائیرپورٹ حکام سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کہا۔ اجازت ملنے پر مذکورہ طیارے کو ہنگامی طور پر نوابشاہ ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔مسافروں کو دوسرے بھارتی طیارے کے زریعے منزل پر پہنچا دیا گیا جبکہ بھارتی انجینئرز خراب طیارے کو مرمت کے بعد وطن واپس لے گئے ۔