تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:30

سیاسی شخصیات کی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت

آج نیوز - ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی صحت اب بہتر ہے، صوبائی وزیر اطلاعات اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے انکی عیادت کی۔عبدالستار ایدھی کراچی کے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بیہوش ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرعبدالستار ایدھی کی عیادت کی، صوبائی وزیر کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی اور فیاض بھٹ بھی موجود تھے، مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی ایدھی صاحب کی عیادت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.