تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:3

پنجاب :پولیس کانسٹیبلز کو توندین کم کرنے کی مزید مہلت

آج نیوز - آئی جی پنجاب پولیس نے ایک سے دو انچ تک توندیں کم کرنے والے پولیس افسران کو یکم اگست تک مزید مہلت دے دی،ڈیڈ لائن تک توندیں کم نہ کرنیوالے اہلکاروں کو فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائیگا۔آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن نے پندرہ جولائی کی ڈیڈ لائن سے پہلے دو انچ تک توندیں کم کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو یکم اگست تک کی مہلت دے دی ہے۔دوسری طرف صوبے بھر سے بڑی توندوں والے پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ آئی جی آفس پہنچ گیا ہے۔جنہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری کردیا جائے گا۔اس دوران جنہوں نے مقررہ تاریخ تک توند ایک انچ بھی کم نہیں کی انہیں فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے اب تک ایک سوپچھتر بڑی توندوں والوں کو فیلڈ سے ہٹایا ہے،ان میں کوئی بھی ڈی ایس پی، ایس ایچ او،سب انسپکٹر یا اے ایس آئی شامل نہیں بلکہ تمام کانسٹیبل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.