10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:19
ایم وی ال بیڈو کے مغویوں کی رہائی کیلئے بات چیت مکمل ہوگئی ،احمد چنائے
آج نیوز - صومالیہ میں بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ سی پی ایل سی کے چیئرمین احمد چنائے کہتے ہیں مغویوں کی رہائی کے لیے بات چیت مکمل ہوگئی، دس پندرہ روز میں وطن وآپس آجائیں گے۔سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم وی ال بیڈو کے مغویوں کی رہائی کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ حکومت پاکستان اور ملائیشیا حکام کی اغواکاروں سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ پندرہ روز میں تمام مغویوں کو رہا کرا لیا جائیگا۔دوسری جانب صومالیہ میں ایم وی البیڈو پر یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں اور دیگر عملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں پاکستانیوں اوربحری جہاز کے عملے میں شامل دیگر افراد کو دکھایا گیا ہے اور ویڈیو میں یرغمال بنائے گئے افراد ایم وی البیڈو کے بجائے خشکی پر ہیں۔پاکستانی کیپٹن جاوید نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ انتہائی مصیبت میں ہیں، نامناسب خوراک اور مضر صحت پانی کے باعث کئی ساتھی بیمار ہیں۔انھوں نے بتایا کہ صومالی قزاقوں کی قید میں ایک سال اور سات ماہ ہوگئے ہیں۔