10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:7
دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا
آج نیوز - نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والا دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔گذشتہ روز لاہور سے روانہ ہونے والا لانگ مارچ اب سے کچھ دیر پہلے راولپنڈی پہنچ گیا۔ گجرات سے روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہے اسلام آباد پہنچنے پر پارلیمنٹ یا آب پارہ چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ روکا گیا تو اسلام آباد کومصرکا تحریراسکوائربنا دیں گے۔ دفاع کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں نے لانگ مارچ کا شاہدرہ چوک، مریدکے، کامونکے اور گوجرانوالہ، گجرات اور پھر جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ کونسل کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ڈرون حملوں کے خاتمے تک ختم نہیں ہوگا۔